ایرانی وزیرخزانہ کی پہلے سرکاری دورے پرسعودی عرب آمد،جدہ پہنچ گئے

0
206

جدہ (این این آئی )ایران کے وزیرخزانہ سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق الریاض اورتہران کے درمیان چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی پراتفاق کے بعد کسی ایرانی عہدہ دار کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔احسان خاندوزی کی قیادت میں اعلی سطح کا اقتصادی وفد جدہ پہنچا۔وہ سعودی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔سعودی عرب اورایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات بحال کرنے پراتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پرحکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعدایران کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے تھے۔