کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین اپنے مختلف کرداروں کی وجہ سے مداحوں کو ہمیشہ حیران کرتی ہیں، عید الفطر کے موقع پر ان کی نئی فلم ‘دادل’ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ایک سیریل کلر اور باکسر کا کردار ادا کیا ہے۔ ابوعلیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں 27 سالہ اداکارہ کو باکسنگ دستانوں، بندوق اور بھاری بلوچ لہجے کے ساتھ ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔ایک نجی نیوز سائٹ کو تازہ انٹرویو میں سونیا حسین نے اپنے شوبز کیریئر اور انڈسٹری سے اپنی توقعات کے متعلق گفتگو کی ہے۔سونیا حسین کا ‘دادل’ میں ایک خطرناک کردار نبھانے پر کہنا تھا کہ لوگ ان کو ایسے کردار میں پسند کرتے ہیں اور وہ اسے خوش قسمتی سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسے کردار آفر ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم سے قبل انہوں نے صرف بچپن میں ایک کھلونا گن اٹھائی تھی لیکن ‘دادل’ کی وجہ سے انہیں موقع ملا کہ وہ بندوق کو استعمال کرنا سیکھیں۔رومینٹک رول ادا کرنے کے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے فلم ‘ٹچ بٹن’ میں رومینٹک رول کیا ہے۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی ہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کا پیغام پہنچانا چاہتی ہیں اور فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل نہیں ہونا چاہئے۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...