لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ ملتان کے اندر ریاستی طاقت کو استعمال کرکے پی ڈی ایم کے معصوم کارکنوں پر ریاستی دہشت گردی کی گئی ،جب کوئی حکومت ووٹ چوری ہوتی ہے تو یہی خوف ہوتا ہے جو آج حکومت کوہے،ڈھائی سال سے اپوزیشن کا گلا دبایا جارہا ،اگر حکمران ٹولہ ووٹ لے کر آیا ہوتا تو ان میں خوف نہ ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، دس کو گرفتار کیا گیا تو سو نکل آئے ہیں، حکمران جہاں جہاں کنٹینرز لگائیں گے وہاں وہاں جلسے ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں عمران خان ،اسد عمر ، فردوس عاشق اعوان نے جلسے کئے ،کورونا کے پیچھے چھپنے والے عمران خان کے پاس وزیر صحت کوئی نہیں ہے ،ڈی چوک پر 126دن کے دھرنے میں ہر طرح کی کال دی گئی ،پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک گملانہیں ٹوٹا،کھلا اعلان ہے روک سکتے ہیں تو روک لیں۔پی ڈی ایم کی تحریک میں تصادم ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے
مقبول خبریں
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...