جوہری سائنسدان کے قتل کا سوچ سمجھ کر فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

0
464

تہران (این این آئی)ایران نے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کن جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے اعلی عہدیدار کے مشیر نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی سائنسدان کی ہلاکت کا جواب دے گا۔علاوہ ازیں ایران کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا کہ تہران کے انتقام میں اسرائیلی شہر حائفہ پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ کمال خرازی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘بلا شبہ ایران شہید ہونے والے محسن فخری زادے کے مجرموں کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کن جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ایران میں روزنامہ اخبار کیہن کے چیف ایگزیکٹو نے محسن فخری زادے کے قتل میں اسرائیلی کردار ثابت ہونے پر اسرائیلی بندرگاہ شہر حائفہ پر حملے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اخبار کے چیف ایگزیکٹو کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامہ ای نے مقرر کیا تھا