لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ میں مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہوں کیونکہ یہ لوگ اپنے مفاد کی خاطر کسی کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے اور بد قسمتی سے ان کی بھینٹ چڑھنے والے شخص کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا ۔ایک انٹر ویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ میں سب سے محبت اور اخلاص سے ملتی ہوں اورمیں نے جس سے بھی تعلق بنا یاوہ بغیر کسی مفا د اور لالچ کے خالصتاًخلوص پر بنا یا ۔ یہاں اکثریت ایسے لوگوںکی ہے جو صرف اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں اور ایسے لوگوں کی وجہ سے میں خود کو ذہنی اذیت کا شکار سمجھتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ دور میں اگر کسی کو پر خلوص دوست مل جائے تووہ شخص خوش نصیب ہے ۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...