لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ،جدت اپنانے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے تجربات سے بھی استفادہ کرنا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے ہمیں اچھی اور کامیاب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا ۔اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم چربہ سازی کریں بلکہ ہمارے پاس بہت سے موضوعات ہیں جنہیں اسکرپٹ کا رنگ دیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری تبدیلی کے دور سے گزر ے گی تو کامیاب ہو گی ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...