اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا آرمی چیف کے خلاف بیان ان کی بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر نے نیازی کی کرپشن سینڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا اور اسی وجہ سے وہ پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے کہنے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کی جانب سے دہشتگردی کے المناک اورذلت آمیز واقعات ان کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قومی تنصیبات پر حملے سیاست میں ناقابل تصور پست قد ہونے کی نمائندگی کرتے ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...