اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ بن چکا، فلم مزید نہیں چلے گی،اب حکومت بھی اپنا ٹریلر چلائے گی، عدل کا جھکاؤ نظر آرہا ہے، کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے ،ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے ،اب کسی کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی، ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگایا گیا ہے،عمران خان خود کو ریاست اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران نیازی کی پشت پناہی کی جارہی ہے،جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماشیری رحمان نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ عمران نیازی اور تحریک انتشار نے ملک، ریاست اور اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے ،نو مئی سے جو ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اپنے آپ کو قانون اور آئین سے بالا سمجھتے ہیں ،وہ کہہ رہا ہے میں ہوں تو پاکستان ہے میں نہیں تو پاکستان نہیں ،یہ بہت غلط میسج ہے اور یہ دشمن کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دو سے تین دن سے ملک میں پر تشدد احتجاج جاری رہا، ملک کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ریاست کمزور نہیں کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا اس دفعہ تو عدالت نے سہولت فراہم کی ،عدالت نے عمران نیازی کی سہولت کاری کی ہے ،ان کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ملک کا استحکام داؤ پر لگا رہے ہیں ،عمران نیازی عدالت کے لاڈے بنے ہوئے ہیں ،ہمارے ساتھ عدالتوں کا رویہ یکسر تبدیل ہو تا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ فریال تالپور کو چاند رات کو بتربند گاڑی پر لے کر جایا گیا ،زرداری صاحب نے اپنی بیوی کی شہادت پر بھی ملک کی بات کی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ یہ نہیں تو ملک بھی نا بچے ،ہم تو ڈوبے صنم تم کو بھی ڈوبائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت صبر کیا، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...