اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا اس کے بعد کسی روز سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ دیدیا۔ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائیگا اور پی ٹی آئی رہنما کو 17 مئی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا، اس معاملے پر سینئر افسران کو ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لینے کا کہا گیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کی گرفتاری کا کوئی جواز بنا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، پی ٹی آئی نے گزشتہ 2 سے 3 روز میں جو کچھ کیا وہ ناقابل برداشت تھا، عدالتیں انہیں سہولت فراہم کر سکتی ہیں تاہم قانون کے مطابق ہم ان کی ریاست مخالف اور دہشت گرد سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔عمران خان کو رہا کرنے اور ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک جو کچھ بھی ہوا اس کی نظیر نہیں ملتی، اس لاڈلے کو جو سہولت فراہم کی جا رہی ہے وہ سب کو ملنی چاہیے۔لاہور میں اہم تنصیبات پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ کے ردعمل میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس ہر ایک دن کے تمام شواہد موجود ہیں، ہمارے پاس عمران خان کی تقاریر بھی ہیں، اس حوالے سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید دائر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز دیے جانے والے ریمارکس اور بڑی رقم کے غبن کے باوجود عمران خان کے استقبال کی مذمت کی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے یا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے عمران خان کے ساتھ خوشگوار جملوں کے تبادلے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے ریمارکس ان کے معزز عہدے کے لحاظ سے موزوں نہیں تھے، اس طرح کی گفتگو نے عدالت کی غیرجانبداری پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں اور عدلیہ کی دیانتداری اور انصاف پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے اس ‘فتنے’ کی نشاندہی کرنے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملک انتشار کی جانب چلا جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...