لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے سروسز ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ( سی ایم ایچ ) کا دورہ کر کے سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھرائو سے زخمی ہونے والے پولیس افسران ،سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔شہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اورسی ایم ایچ میں زیر علاج ڈی ایس پی بلال،کانسٹیبل شکیل اورسکیورٹی اہلکارفیصل کی عیادت کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور دیگر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سمیت دیگر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے والد اورڈی ایس پی بلال کی صاحبزادی کو حوصلہ دیا۔شہبازشریف اور محسن نقوی نے زخمی افسروں اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی،قوم کو آپ پر فخر ہے،آپ قوم کے ہیرو ہیںجنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیئے۔جلائو، گھیرا ئواور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھرا ئوکرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...