وزیر اعظم کاجناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں،منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کو 72گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا الٹی میٹم

0
127

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیس اور انتظامیہ کو اگلے 72گھنٹوں میں جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں ،منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں خانہ پری برداشت نہیں کی جائے گی ،انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھا ئی جائے اور راتوں کوبھی پروسیڈنگ کرانا پڑے تو اس کے لئے انتظامات کئے جائیں تاکہ رہتی دنیا تک مثال بن جائے کہ آئندہ کبھی دوبارہ قیامت تک کوئی دہشت گرد کوئی دشمن پاکستان کے ان اداروں کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے،جناح ہائوس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،مجھے یہ کہنے میں کئی عار نہیں کہ 75سالہ تاریخ میں ہمارا ازلی دشمن جو نہ کر سکا جو اس کے خواب تھے وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوئے لیکن بد قسمتی سے نو مئی کو عمران نیازی کی قیادت میں منصوبہ بندی میں اس کے مسلح جتھوں نے جناح ہائوس کو مکمل طور پر راکھ میں تبدیل کر دیا ،کاش بطور پاکستانی ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا ۔ ان خیالات کا اظہار سیف سٹی اتھارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزراء ، پولیس اور انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نو مئی کو پاکستان کی تاریخ کا بھیانک ترین اور دلخراش واقعہ ہوا ۔ میں زخمی ہونے والے پولیس ،آرمی افسران اور جوانوں کی تیمارداری کر کے آیا ہوں ۔ کور کمانڈر ہائوس جو ایک تاریخی جناح ہائوس ہے وہاں کا بھی دورہ کیا ، اس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، یہ مکمل طور پر جل چکا ہے تباہ ہو چکاہے اور مجھے یہ کہنے میں کئی عار نہیں کہ 75سالہ تاریخ میں ہمارا ازلی دشمن جو نہ کر سکا جو اس کے خواب تھے وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوئے لیکن وہ بد قسمتی سے نو مئی کو عمران نیازی کی قیادت میں منصوبہ بندی میں اس کے مسلح جتھوں نے جناح ہائوس کو مکمل طور پر راکھ میں تبدیل کر دیا ، اس کا ہر کمرہ آگ سے مکمل طور پر جلا ہوا ہے ، فرنیچر جل گیا، جو تاریخی چیزیں ہیں وہ سب تباہ ہوگئیں جل گئی ہیں ۔ کاش بطور پاکستانی ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا اور میں سمجھتا ہوں کہ اس المناک واقعہ کے بعد پوری قوم انتہائی غمگین ہے ماسوائے عمران نیازی اور ان کے جتھے کے ،وہ جہاں پر بھی ہیںوہ کسی حوالے سے بھی دہشتگردوں اور پاکستان کے دشمنوں سے کم نہیں کیونکہ اس طرح کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا یا اس کی منصوبہ بندی کر ے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوںنے اس قبیح اور بد ترین حرکت میں حصہ لیا ہے ان کے لئے آئین او ر قانون میں جو سزائیں لکھی گئی ہیں ہر صورت ان کو یہ سزائیں دی جائیں گی جنہوں نے منصوبہ بندی کی ہے