اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرمیاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ ملک کیخلاف سازش کرنیوالوں کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنائیں گے،پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص دہشتگرد گروہ تیار کررکھا ہے،تربیت یافتہ شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا ، ہمیں ملکی آئین جان سے بھی زیادہ عزیز ہے،عمران خان نے واضح کردیا کوئی بھی شخص تخریب کاراکٹھے کرکے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہماری گزشتہ حکومت میں بجلی اور گیس کے بل جلائے تھے،قاسم سوری نے آئین توڑا تاہم ان کیخلاف کوئی ایکشن نہ ہوا،9 اور 10 مئی کو تربیت یافتہ شر پسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا،ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی،60 ارب لوٹنے والے کو عدالت میں عزت و احترام ملتا ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص گروہ تیار کر رکھا ہے۔عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی شخص چند سو تخریب کار اکٹھے کر کے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے تاہم ہمیں ایسا کرنے دینے کی بجائے جلاؤ گھیراؤ روکنے پر لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ حکام کو بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین روز کے دوران سب کچھ عمران خان کی ایماء پر ہوا ہے اور وہ اس کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں کیونکہ عمران خان نے کہا تھا اگر میں گرفتار ہوا تو یہی سب کچھ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں،ملک کیخلاف سازش کرنیوالوں کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ احتجاج نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا،پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص دہشتگرد گروہ تیار کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا دہشتگرد کا استقبال اس لیے کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان فتح کرکے آیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...