ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ‘ڈان’ کو 16 برس مکمل ہوچکے ہیں اور مداح اپنی پسندیدہ فرنچائز کے تیسرے حصے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔فلم ‘ڈان’ کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔2006 کو ریلیز ہونے والی فلم میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایران، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔فرحان اختر کے ساتھی ہدایت کار رتیش سدھوانی نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ‘ڈان 3′ کا اسکرپٹ فائنل کیا جارہا ہے۔’ڈان’ کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیشن سدھوانی نے مل کر ‘ڈان 2’ بنائی جسے باکس آفس پر کامیابی ملی۔شاہ رخ خان بلاک بسٹر ‘پٹھان’ کے بعد اپنی اگلی فلم ‘جوان’ میں نظر آئیں گے جو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...