لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، عمران خان نے ملکی ساکھ دا ئوپر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی، عمران خان نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم کو اتنا بڑا ریلیف ملا ہو،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں ایک ساتھ ضمانتیں دیں۔عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویومیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو وہ تشدد پر اتر آتے ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت لوگوں کو تشدد پر اکساتی رہی اور توڑ پھوڑ، جلا ئوگھرا ئوکی نگرانی کرتی رہی، عمران خان اپنے خلاف کسی کیس میں جواب دینے کے لئے تیار نہیں،حکومت نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا،ہمارا مقصد سیاسی انتقام لینا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر ہم چاہتے تو عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے، عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت ہوں، انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...