لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر ہزاروں مظاہرین نے جمہوری احتجاج کی روشن مثال قائم کی ،ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی لیکن ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا،9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا ۔انہوں نے جمعیت علمائے اسلام(ف) ، پی پی پی، اے این پی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے قائدین، سیاسی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔مریم نواز شریف نے شدید گرمی میں بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اور نوجوانوں کے شرکت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سخت موسم اور حبس میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ،آئین کی سربلندی اور آزاد و غیر جانبدار سپریم کورٹ کے لئے آواز بلند کرنے آئے، آپ سب کا شکریہ ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر ہزاروں مظاہرین نے جمہوری احتجاج کی روشن مثال قائم کی ،ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور نوجوانوں نے بتایا کہ پرامن، جمہوری، عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے ،ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی لیکن ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا،کوئی عمارت جلی نہ گاڑی، کوئی ایمبولنس روکی گئی نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا، یہ ہوتا ہے عوام کا احتجاج،9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے دیکھ لیا،9مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا ،حق، انصاف اور آئین کیلئے آواز اٹھانے اور چوری چھپانے کی خاطر پاکستان کو جلانے میں کیا فرق ہے، دنیا نے دیکھ لیا ۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو عمران خان کی منصوبہ بندی پر اس کے غنڈوں اور مسلح جتھوں نے دہشت گردی کی،عمران خان کی منصوبہ بندی کے نتیجے میں سکول، مساجد، سرکاری املاک جلائیں گئیں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ،15 مئی کو شاہراہِ دستور پر عوام کے احتجاج میں میڈیا کی گاڑیوں کو توڑا گیا نہ کسی صحافی پر تشدد ہوا ،عارف علوی کے خلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا،عوام جانتے ہیں کہ یہ اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا گھر نہیں، ایوان صدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو غنڈے، مسلح جتھے باہر نکلے اور دہشت گردی کی، 15مئی کو عوام نکلے اور ایک پتہ نہیں ٹوٹا،9مئی وطن دشمنی اور 15مئی حب الوطنی کی دو مثالیں، دو موازنے اور دو روئیے ہیں ،اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک جلانے اور انصافی کے خلاف آواز اٹھانے میں یہ فرق ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...