اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ ویلکم خان صاحب!آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارات کابینہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس کے کلمات کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...