ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم ، فوری رہائی کا حکم

0
184

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیدیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔