اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کرہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ میرا تعلق جہلم سے ہے اور یہ ضلع شہیدوں اور غازیوں کا مسکن ہے، ہمارے خاندانوں اور لہو کے رشتے سے زیادہ یہ مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو کور کمانڈر کے گھر اور جی ایچ کیو پر جو واقعہ پیش آیا، ہر وہ شخص جس کا تعلق پاکستان اور اس کی فوج سے ہے ظاہر ہے وہ اس پر رنجیدہ ہیں اور اس کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں یہ واقعات انتہائی قابل شرم تھے، ان واقعات میں جو ملوث ہو تعلق پی ٹی آئی سے ہویا نہ ہو انکوائری کے بعد قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک معاملات کا تعلق ہے اس کی اہم وجہ ہے یہ ہے ہمارا پاکستان سے تعلق ہے جس کا پاکستان سے تعلق ہے اس کا پاک فوج سے تعلق ہے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اگر گرفتار کیا جاتا ہے تو گرفتاری دینے کو تیار ہوں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...