ماسکو(این این آئی)روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کنجال میزائل نے 16 مئی کو کیف میں امریکی “پیٹریاٹ” ایئر ڈیفنس سسٹم کے 5 لانچرز اور ریڈار یونٹ کو نشانہ بنایا، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔روسی ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ تصدیق شدہ اور قابل اعتماد اعداد و شمار کے مطابق 16 مئی کو کیف شہر میں ہائپرسونک “کنجال” میزائل کے ساتھ فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ملٹی فنکشنل، سسٹم کا ریڈار سٹیشن، اور 5 امریکی ساختہ پیٹریاٹ میزائل لانچرز تباہ ہوگئے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک امریکی اہلکار نے روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے “پیٹریاٹ” فضائی دفاعی نظام میں سے ایک کو نقصان پہنچا ، لیکن وہ ابھی تک کام کررہا ہے۔اہلکار نے جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ پیٹریاٹ سسٹم ابھی بھی فعال ہے۔ اس سے کچھ فاصلے پر گرنے والے ایک غیر متعینہ پروجیکٹائل سے کتنا نقصان پہنچا ہے، اس کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔یوکرینی فضائیہ کے ترجمان یوری اگناٹ نے بتایا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، پیٹریاٹ سسٹم کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹریاٹ سسٹم سروس میں ہے اور کام کر رہا ہے اور سب کچھ ٹھیک ہے۔یوکرین نے مبینہ طور پر اپریل کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ اسے پہلا امریکی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم ملا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے دسمبر میں یوکرینی صدر کے دورہ واشنگٹن کے دوران اپنے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے اس سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...