اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے،ریاست پر حملہ آور نہ ہو۔ نہوںنے کہاکہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے ۔ انہوںنے کہاکہ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے ،تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا، سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا ، بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئیندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی ،بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...