لاہور (این این آئی)حکومت پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سکھوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک گردوارا بابا گرو نانک دیو صاحب پر فلمائے گئے بھارتی اداکارہ کے گیت کو ریلیز کردیا۔گردوارا بابا گرو نانک دیو صاحب جی پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں شکر گڑھ کے علاقے میں دریائے راوی کے مغربی جانب واقع ہے۔یہ مقام سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور پاکستان نے نومبر 2019 میں اس مقام کو بھارتی زائرین کے لیے آسان بنانے کے لیے کرتارپور راہداری بھی کھول دی تھی۔کرتارپور راہداری کے ذریعے بھارتی سکھ زائرین ویزا کے بغیر ہی بھارت سے پاکستان داخل ہوکر اپنے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی زیارت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد ستمبر 2019 میں رکھا تھا جب کہ نومبر 2019 میں اسے عام زائرین کے کھول دیا گیا تھا۔کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد سکھ برادری کے ہزاروں زائرین زندگی میں پہلی بار ویزا اور دیگر مشکلات کے بغیر پاکستان میں اپنے مذہبی مقدس مقام پر پہنچے تھے۔کرتارپور راہدری کو کھولنے کے بعد جہاں سکھ افراد نے پاکستانی حکومت کی تعریف کی تھی، وہیں دنیا بھر میں پاکستان کے اس قدم کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے دیکھا گیا تھا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...