لاہور(این این آئی) پاکستان اکیڈمی سلیکشن نے حساس موضوع پربنی فلم ”زندگی تماشا” کوآسکرمیں نامزدگی کے لیے چن لیا۔سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی حساس موضوع اورکہانی کے باعث متنازع فلم ”زندگی تماشا” کو پاکستان اکیڈمی سلیکشن نے آسکرمیں نامزدگی کے لیے چن لیا ہے۔ فلم کو93 ویں اکیڈمی ایوارڈزمیں نامزدگی کے لیے پیش کیا جائے گا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں ایمان سلیمان، عارف حسن، سمعیہ ممتازاورعلی قریشی شامل تھے جب کہ فلم کی کہانی نرمل بانونے لکھی تھی۔فلم کوریلیزکے بعد خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پرہدایتکارکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فلم کی کہانی کسی کے جذبات کوٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں بنائی۔فلم نے اس سے قبل جنوبی کوریا کے شہربوسان میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں کم جی سیوک ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک نعت خواں کے گرد گھومتی ہے جس سے ایک غلطی ہوجاتی اوراس غلطی کے باعث اس کی زندگی تماشا بن جاتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...