ردیگ/کوئٹہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائیگی ،ایران کے صدر کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، شمسی توانائی اورمعیشت کے دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے، بارڈر مارکیٹ کے قیام اور نئی ٹرانسمیشن لائن سے پاک ایران دوستی مضبوط ہو گی، باہمی تجارت میں اضافہ ہو گا اور یہ منصوبے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔وہ جمعرات کو یہاں پاک ایران سرحد پر عمائدین سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مفیداورتفصیلی تبادلہ خیال ہواہے۔ دونوں اطراف سے سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ اس امر کابرملا اظہار کیاگیا کہ دونوں برادر اور اسلامک ممالک تجارت ، سرمایہ کاری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور معیشت کی دوسرے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ آزادانہ تجارت کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ طے پایا ہے کہ ایران سے بجلی کی ترسیل میں بڑی گنجائش ہے اس میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی تجویزپر ایرانی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شمسی توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو تیزی سے فروغ دیاجائے گاکیونکہ اس میں بڑی گنجائش ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ملاقات میں سی پیک کے حوالے سے مثبت تجاویز پیش کی ہیں۔ہمارے درمیان مفید اور مثبت بات چیت ہوئی ہے اور اس پر عمل درآمد کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج مند۔پشین۔ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیاگیا ہے۔اس منصوبے دونوں ممالک میں تجارت بڑھے گی۔ملحقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔یہاں تجارتی مراکز بنیں گے۔ جن کے ذریعے تجارت ہوا کرے گی۔ یہ وہ اہداف ہیں جن کے لئے ایران اور پاکستان مل کر اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیغام لا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے۔ آج پاکستان اور ایران کے لئے بڑا دن ہے۔ گوادر کے لئے100 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ تاخیر کا شکار تھا۔ موجودہ حکومت نے اسے تیزی سے مکمل کیا ہے اور ایران کے صدر نے اس میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔بجلی کے ٹیرف کو بھی باہمی رضامندی سے طے کر لیا گیا ہے۔ پاک ایران دوستی کے حوالے سے یہ منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کی دوستی مضبوط ہو گی اور یہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔
مقبول خبریں
19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کیلئے معافی کے اعلان کو کوئی...
وزیراعظم کاشمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جاری...
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ...
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ’ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف...
راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع...
نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ایڈم ملن نے پاکستان سپر لیگ...