وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر نے مند۔پشین۔بارڈر مارکیٹ اور 100 میگاواٹ گبدـپولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا

0
271

ردیگ(این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نیتحصیل مند کے علاقے ردیگ میں مند۔پشین۔بارڈر مارکیٹ اور 100 میگاواٹ گبدـپولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے گوادر پہنچنے پر بلوچستان کے وزیراعلی ٰ عبدالقدوس بزنجو نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وزیراعظم مند۔پشین۔ بارڈر مارکیٹ کے افتتاح کے لئے تحصیل مند کے علاقے ردیگ پہنچے جہاں پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند۔ پشین۔ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا اور دونوں رہنمائوں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور دوستی کی علامت کے طورپر پودا بھی لگایا۔ بارڈر مارکیٹ کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی