سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

0
197

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی تھرلر فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان 5 کلو وزن اٹھاتے ہوئے زخمی ہوئے، ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی۔بالی وڈ کے بھائی جان نے ٹوئٹر پر ٹائیگر 3 کے سیٹ سے اپنی چوٹ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے بائیں کندھے پر بظاہر پٹی لگی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ سلمان خان نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہو، دنیا کو چھوڑو 5 کلو کا ڈمبل اٹھا کر دیکھو، ٹائیگر زخمی ہے۔اداکار کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں سلمان خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں سلمان خان ،کترینہ کیف کے ساتھ شاہ رخ خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔