فضا علی کی بازار میں پرستاروں سے چھپ کر دہی بھلے کھانے کی ویڈیو وائرل

0
209

لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان فضا علی کی بازار میں پرستاروں سے چھپ کر دہی بھلے کھانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ فضا علی گھونگھٹ میں منہ چھپا کر دہی بھلے کھا رہی ہے تاہم اسی دوران ان کی صاحبزادی بول اٹھتی ہیں میری ماما یہاں چاٹ کھا رہی ہیں ، اصل میں ان کو یہ ڈر ہے کہ کوئی یہاں آکر سیلفیاں نہ لے لے ۔فضا علی اپنی صاحبزادی کو کہتی ہیں جب تمہیں پتہ ہے میں اس ڈر سے منہ چھپا کر کھا رہی ہوں تو پھر تم بتا کیوں رہی ہو ۔ اس دوران فضا علی اپنی صاحبزادی سے پوچھتی ہیں آپ کیا کھا رہی ہیں جس پر ان کی صاحبزادی بتاتی ہیں میں گول گپے کھا رہی ہوںجس پر فضا علی کہتی ہیں میرے لئے بھی چھوڑنا۔