پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی کامیابی ملکی کاروباری صلاحیت کی آئینہ دار ہے، سردار مسعود خان

0
374

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے منافع بخش کاروبار دیگر سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لئے نہ صرف ملکی 24 کروڑ آبادی سے فائدہ اٹھانے کے لئے باعث ترغیب ہونا چاہیے بلکہ وہ ملک کے تذویراتی محل وقوع کو وسطی و مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مارکیٹ تک رسائی کے لئے برؤے کار لا سکتے ہیں،ملک کا بڑا متوسط طبقہ اور ترقی پذیر معیشت کی بڑھتی ہوئی ضروریات نے کاروباری برادری کے لیے نئے کاروبار کے قیام اور موجودہ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لئے بے انتہاء مواقع پیدا کر دئیے ہیں۔ موجود ضروریات اور طلب کو پورا کر کے کاروباری برادری منافع بخش کاروباری سرگرمیوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے آج یہاں سفارتخانہ پاکستان میں پیپسیکو کے سینئر ایگزیکیٹوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیپسیکو کے سینئر ڈائریکٹرز محمد کھوسہ اور کیرولین برسن نے مشروبات اور خوراک کے شعبے میں پاکستان میں کمپنی کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی افغانستان جیسے علاقائی ممالک کو اپنی تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات کے لئے پاکستان کو بطور مرکز برؤے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار شدہ مصنوعات قطر، ملائیشیا اور فلپائن کو بھی برآمد کی جا رہی ہیں۔محمد کھوسہ نے بتایا کہ پیپسیکو، پاکستان میں ہر سال 80 سے 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پیپسی کو کی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور متنوع بنانے کی یقین دہانی کرائی۔سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں کاروباری برادری کی کامیابیوں کو دکھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت ہے