لاہور( این این آئی) سینئر اداکا ر فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اداکاری میں قسمت آزمائی کیلئے لاہور اور کراچی اہمیت کے حامل شہر ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بہت سے فنکار ایسے ہیں جنہوں نے دوسروں شہروں سے لاہور اور کراچی کا رخ کیا اور پھر خدا کی ذات نے انہیں بے پناہ شہرت دی ۔ شوبز کے علاوہ بھی دیگر شعبوں کے لوگ ان شہروں میں قیام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں بھی ٹی وی ڈراموں میں کام کرتا رہا ہوں اور میرا ڈرامہ ”ٹوبہ ٹیک سنگھ ”بہت مشہور ہوا۔اس کے بعد میں کراچی منتقل ہوگیا جہاں مجھے حقیقی کامیابی ملی اور پھر میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔میں خدا کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے ا تنی عزت اور مقام سے نوازا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں جن لوگوں نے میری رہنمائی کی میں ان کا تاحیات شکر گزار رہوں گا۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...