شائستہ لودھی کی طویل عرصے کے بعد ٹی وی کمرشل کیلئے ریکارڈنگ

0
107

لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے طویل عرصے کے بعد ٹی وی کمرشل کی ریکارڈنگ کرائی ہے ۔ اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں انہوں نے طویل عرصے کے بعد ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے اشتہار میں کام کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس کمرشل کے لئے شائستہ لودھی کو اچھا معاوضہ دیا گیا ہے ۔یہ کمرشل ان دنوں مختلف ٹی وی چینل پر دکھایاجارہا ہے ۔