تہران (این این آئی)ایران نے کہا ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ہمسایہ ممالک کے تعاون سے تزویراتی خلیجی پانیوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاسب میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران اور خلیج کے جنوب میں واقع ممالک خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایرانی جنرل باقری کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی امریکی نیول فورسز کی مرکزی کمان، پانچویں بحری بیڑے اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپراپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ گائیڈڈ میزائل سے لیس تباہ کن جہاز یو ایس ایس پال ہیملٹن پر آبنائے ہرمز سے گذرے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...