سوئس عدالت نے مذہبی اسکالر طارق رمضان کو ریپ کیس میں بری کردیا

0
97

برن(این این آئی)سوئٹزلینڈ کی ایک عدالت نے معروف اسلامی اسکالر اور اخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے پوتے طارق رمضان کو ریپ اور جنسی جبر کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طارق رمضان جو سوئس شہری ہیں اور مصر کی اخوان المسلمین کے بانی حسن البنا کے پوتے ہیں۔ ان کے خلاف ریپ کا الزام ایک سوئس خاتون نے لگایا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ سنہ 2008 میں جنیوا کے ایک ہوٹل میں طارق رمضان نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔خاتون جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا اور طارق رمضان کی مداح تھیں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں مار پیٹ ، توہین اور وحشیانہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت ہوا جب انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر تعلیم طارق رمضان نے ایک کانفرنس کے بعد کافی کے لیے مدعو کیا تھا۔طاق رمضان کو جرم ثابت ہونے پر تین سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ خاتون سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔یہ مقدمہ کسی زمانے میں اسلامی فکر کے راک اسٹار کے طور پر مشہور طارق رمضان کے اب تک کے کیریئر کے بالکل برعکس تھا