ریاض (این این آئی )سعودی عرب اورامریکا نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں۔ انھوں نے سوڈان میں متحارب فریقوں کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی اطلاعات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا اور اس میں متحارب فریقوں کو تنبیہ کی گئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور امریکا نے کہا کہ معاہدے کے نفاذ سے پہلے اور 48 گھنٹوں کے دوران میں سوڈان کا کوئی بھی فریق مکمل طور پر جنگ بندی پر کاربند نہیں رہا ہے۔اگرچہ خرطوم میں لڑائی حالیہ دنوں کے مقابلے میں کم شدید دکھائی دیتی ہے ، لیکن سہولت کاروں نے دونوں فریقوں کو ان رپورٹس سے آگاہ کیا کہ انھوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں خرطوم اور العبید میں مبینہ جارحانہ کارروائیاں، فضائی حملے اور توپ خانے کا استعمال شامل ہے۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں گذشتہ ہفتے سوڈانی فوج اور نیم فوجی ملیشیا سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان قلیل مدتی جنگ بندی اور انسانی انتظامات سے متعلق سات روزہ معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ ملک میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب اور امریکا کی قیادت میں تازہ کوشش تھی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...