اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرح میں شہداء پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، ہماری سلامتی اور بقا کی خاطر جان دینے والے شہداء ، اْنکے خاندان اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ ہیں .پوری پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وطن پر نثارہونے والے شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے کیونکہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے اج پاکستان کا سر فخر سے بلند ھے۔ آ ئے اس دن کے موقع پر شہداء کی عزت و تکریم کو ہر صورت برقرار رکھنے کا عزم کریں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...