مظفرآباد (این این آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں،09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر کیے گئے حملوں پر کشمیری قوم کوتشویش ہے ۔،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے یوم تکریم شہداء کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہاکہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں ۔ چوہدری انوار الحق نے کہاکہ 09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ حدیث مبارک میں ہے کہ اسلامی سرحد کی ایک روزہ نگہبانی دنیافانی اور اسکی ساری اشیاء سے افضل ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر کیے گئے حملوں پر کشمیری قوم کوتشویش ہے ۔ چوہدری انوار الحق نے کہاکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں توہم چین کی نیند سوتے ہیں ۔ چوہدری انوار الحق نے کہاکہ آزادکشمیر کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں کسی شہید کی قبر پر پاکستانی پرچم نہ لہرارہا ہو۔ انہوںنے کہاکہ مضبوط افواج ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں
ہوم آزاد کشمیروگلگت بلتستان پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر