لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے یوم تکریم شہدا ء بھرپورجوش وخروش سے منانے پر قوم سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکریم شہدا ء ملی جذبے اور قومی عزم سے منانے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یوم تکریم شہدا ء پر پوری قوم کا جذبہ اورعزم دید نی رہا۔ قوم نے شہدا ء اور ان کے فیملیز کے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ قوم نے یوم تکریم شہدا ء منا کر 9 مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کو واضح پیغام دیا ہے اور پوری قو م نے شرپسندوں کو بتا دیا ہے کہ شہداء ، ان کی فیملیز اورقومی یادگاروں کی بے حرمتی قطعاًبرداشت نہیں کی جائے گی۔ قوم شہدا ء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ تھی ہے اوررہے گی۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ شرپسندسن لیں کہ پاکستانی قوم کا جذبہ ایمانی انکی شرانگیزی سے بہت بلند ہے۔پوری قوم یکسو اوریکجان ہے،نفاق کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے اور قوم نے شرپسندوں اورفتنہ پھیلانے والوں کے چہرے پہچان لئے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسر اور جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...