ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا ڈپریشن کے بارے میں دلچسپ بیان اداکار گلشن دیویا کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ڈپریشن کو ”شہری مسئلہ” قرار دیا ہے۔نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ” ڈپریشن صرف ایک”اَربن ایشو” یعنی شہری مسئلہ ہے کیونکہ اْن کا گاؤں شہر سے صرف 3 گھنٹے دور ہے اور اگر وہ اپنے گاؤں جا کر کہیں گے کہ مجھے ڈپریشن ہے تو اْنہیں ایک تھپڑ پڑے گا اور کہا جائے گا کہ یہ کچھ نہیں ہوتا، اچھی طرح کھانا کھاؤ اور جاؤ جا کر فصلوں میں کام کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ اْن لوگوں کو بھی تو دیکھیں جو سڑک کنارے رہتے ہیں اور بارش میں بھی ناچ گا رہے ہوتے ہیں۔نوازالدین صدیقی کے اس تبصرے پر ساتھی اداکار گلشن دیویا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں ان کے کام کی وجہ سے ان کا بے حد احترام کرتا ہوں لیکن میں اس معاملے پر انہیں سنجیدگی سے نہیں لے سکتا۔اگر آپ صرف شراب نوشی کی لت کو ہی دیکھیں تو وہ بھی دیہی علاقوں کے لوگوں میں موجود ہے اور یہ ذہنی بیماری ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...