بائیڈن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف چارلز برائون کو مارک ملی کا جانشین نامزد کر دیا

0
134

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلز برائون کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مارک ملی کا جانشین نامزد کرنے کااعلان کر دیا۔ وہ اس عہدہ تک پہنچنے والے دوسرے سیاہ فام امریکی ہوں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ سے نامزدگی اور منظوری کے بعدچارلز کوئنٹن برائون یکم اکتوبر کو بطور جوائنٹ چیفس آف سٹاف چارج سنبھالیں گے۔چارلز بران اس وقت امریکی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے 1984 میں کمیشن حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ کولن پاول 1989 سے 1993 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے سیاہ فام تھے۔ چارلز برائون بنیادی طور پر فائٹر پائلٹ ہیں۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران تین ہزار گھنٹے طیارے اڑائیجن میں سے 130 گھنٹے کی جنگی مشنز کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور دو فائٹر ونگز کی قیادت بھی کی ہے۔سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے سفید فام امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھون قتل کے بعد انہوں نے ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے امریکی فضائیہ میں سروس کے دوران ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کا زکر کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ امریکی فضائیہ میں سروس کے دوران ان کے افسران سیام فام ہونے کی وجہ سے ان کے زیادہ بہتر کارکردگی کی توقعات نہیں رکھتے تھے اور ان کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کے لئے انہوں اپنے ساتھیوں سے دو گنا زیادہ محنت کرنا پڑتی تھی۔
٭٭٭٭٭