کراچی(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو ٹیکسپو کا افتتاح کر دیا۔کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پی ایایف بیس فیصل پر استقبال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یہ ہماری ایکسپورٹ کا بھی مرکز ہے۔انہوںنے کہاکہ مسائل کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے، سرمایہ کار پاکستان میں آ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری افراد کی انتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ہے، تاجروں کو برآمدات بڑھانے کے لیے جو معاونت درکار ہو گی فراہم کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین اور معاون ماحول فراہم کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...