کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے کہاہے کہ تقریبا 828 ملین افراد یعنی دنیا کی آبادی کے 10 فیصد افراد ہر رات کو بھوکے سوتے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 46 ملین زیادہ ہے۔بھوک سے متاثر ہونے والوں میں سے دو تہائی تعداد خواتین کی ہے جبکہ 80 فیصد ایسے علاقوں میں رہتی ہیں جہاں موسمیاتی تبدیل کے باعث خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔بھوک ایک ایسی حالت ہے جب انسان طویل وقت تک بنیادی خوارک سے محروم رہتا ہے جس کی وجہ سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے خصوصی طور پر بچے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل بھوک میں کمی کا رجحان برقرار تھا لیکن حالیہ برسوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے اور 2019 اور2021 کے درمیان غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد میں 150 ملین سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جو بنیادی طور پر تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، خراب معیشت اورعالمی وبا کورونا کی وجہ سے ہوا ہے۔اس کے علاوہ فوڈ پرائس انڈیکس جو روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا کی پیمائش کرتا ہے اس کے مطابق 2019 اور 2022 کے درمیان خوراک کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو95.1 پوائنٹس سے بڑھ کر 143.7 پوائنٹس ہوگیا ہے۔فوڈ پرائس انڈیک کے ٹریڈ اینڈ مارکیٹس ڈویژن میں ماہر معاشیات مونیکا توتھووا کے مطابق جب عالمی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ملکی سطح پراضافہ مختلف ہوتا ہے کیونکہ ہرملک مختلف پالیسیاں اپناتا ہے۔مونیکا توتھوو نے کہاکہ کئی ممالک ایسے ہیں جو اپنی عوام کو مختلف مصنوعات میں سبسڈی فراہم کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی اسٹیٹ آف فوڈ سیکیورٹی اینڈ نیوٹریشن ان دی ورلڈ نے حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ دنیا میں زیادہ ترغذائی قلت کا شکار آبادی براعظم ایشیا میں رہتی ہے جہاں2021 میں تقریبا 425 ملین لوگ بھوک سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بھوک کا پھیلا افریقہ میں سب سے زیادہ ہے، جہاں 278 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔خوراک کے بحران پرعالمی رپورٹ کے 2023 ایڈیشن کے مطابق بھوک کا شکار وہ افراد ہیں جن کے پاس اپنی بھوک مٹانے کے مناسب مقدار میں غذا بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ ان کی صحت اور روزگار بھی متاثر ہوتا ہے۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران بھوک و افلاس میں بتدریج اضافہ ہوا ہے
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...