لاہور ( این این آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، خواتین سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، جناح ہاس واقعہ میں ملوث کسی شخص کو رہا نہیں کیا گیا، حملے میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑ رہے۔انہوں نے کہا کہ خدیجہ شاہ کی شناخت پریڈ چل رہی ہے، جناح ہائوس پر حملے والے کا جتنا مرضی اثرورسوخ ہو، نہیں چھوٹے گا، حملے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جیل میں خواتین سے بدسلوکی جیسے واقعات تاریخ میں نہیں ہوئے، کسی پولیس والے نے غیر اخلاقی حرکت کی تو سزا دیں گے، ابھی تک عمران خان کی نظربندی کا فیصلہ نہیں ہوا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...