لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک سرحدوں سے نہیں اندر سے ٹوٹتے ہیں، پاکستان میں چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے، جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے، نوازشریف خود تحریک استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے ممبر تھے، دست شفقت ملنے پر گیٹ نمبر 4سے ایکسائز منسٹری ملی، شہباز شریف کے بارے میں اعجاز الحق کا تبصرہ ہی کافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بمپر کراپس کہنے والے گندم خریداری کا 30 لاکھ ٹن شارٹ فال بتا رہے ہیں، میری اداروں سے درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کا سدباب کریں، ہر افواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے، آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ہر مسلمان نماز میں شہادت کی دعا مانگتا ہے اور شہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے، پارٹیاں چھڑوانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...