لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بطور مسلم لیگ (ن) کے صدر بحالی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ہائیکورٹ میں درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ 2017ء میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، ان کے خلاف عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے درخواست دائر کی تھی، 2018ء میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دیا، شیخ رشید اور سراج الحق نے عمران خان کا ساتھ دیا، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے، عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...