اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے 9 مئی کوپیش آنے وا لے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کو سزا دی جائے،پاک فوج کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں ،ہم شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر فیصل سلیم رحمن ،سینیٹر ہمایوں مہمند ، سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر فلک شیر ناز ،سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی،سینیٹر ذیشان خانزادہ،سینیٹر فدا محمد خان و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر فیصل سلیم رحمن نے کہاکہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاک فوج کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں،ہم نے کئی دن پہلے سینیٹ میں قراداد جمع کرائی تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج ہے تو ہم ہیں،پاک فوج مجھ سے ہیں اور ہم پاک فوج سے ہیں۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں،اس جیسا واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کو اگر واقعہ پر افسوس ہوتا تو ڈان لیکس اور میموگیٹ سکینڈل نہ ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ میرا تعلق آرمی خاندان سے ہیں،کسی بھی املاک کو جلانا قابل مذمت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ ایک اچھا ٹائم ضرور آئے گا۔سینیٹر سیمی ایزدی نے کہاکہ نو مئی کو جناح ہائوس،ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلانے کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میرے والد نے دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا،ہم شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اگرپاکستان ہے تو ہم ہیں،اگر فوج نہ ہوتی تو ہم آزادفضا میں سانس نہ لے رہی ہوتیں۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ 9مئی میری زندگی کا بھی منحوس ترین دن ہے،سب سے پہلے پاکستان اور پاک فوج ہے ۔سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہاکہ نو واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہوں،سب سے پہلے پاکستان ہے اس کے بعد پارٹی ہے۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاکہ نو مئی کے واقعات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہر خاندان کا فوج اور شہدا سے تعلق ہے،ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔سینیٹر فدا محمد خان نے کہاکہ نو مئی تاریخ کا بدنمادن ہے، سب سے پہلے اس ملک کی خیر ہونی چاہیے ۔ نہوںنے کہاکہ اگرملک ہے تو باقی چیزیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نومئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کی مذمت کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...