اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک،ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ اپنے عزیز دوست اور بھائی صدر رجب طیب ایردوان کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ رجب طیب ایردوان کی جیت عوام کے ان پر کئے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ترکیہ ہمارا بہت قریبی دوست ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقتوں کے دیرینہ ساتھی ہیں، پاکستان اورترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رجب طیب ایردوان کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...