بھارتی ایوارڈ میلے میں پاکستانی اسٹائلسٹ کی دھوم

0
128

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم ایوارڈز کے میلے میں پاکستانی اسٹائلسٹ کی دھوم مچ گئی۔نامور پاکستانی اسٹائلسٹ نبیلہ کے ٹیلنٹ کی پورے ایوارڈز میلے میں دھوم نظر آئی۔نبیلہ گزشتہ برسوں کی طرح ایک بار پھر بھارتی فلم اکیڈمی ایوارڈز میلے آئیفا میں بطور آفیشل میک اپ آرٹسٹ شریک ہوئیں۔انہوں نے فلمی میلے میں موجود بھارتی اداکاروں کے انداز کو اپنی مہارت سے چار چاند لگادیے۔ایونٹ کے دوران بھارتی اداکار ریتھک روشن کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔