کراچی (این این آئی)اداکارہ، ماڈل و معروف میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں ایک بار آپریشن کے لیے ہسپتال داخل ہونے اور انجکشن لگنے کے بعد بھی آکر اپنے ٹی وی کی ریکارڈنگ کروانی پڑی تھی۔نادیہ خان کو معروف میزبانوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے، وہ جیو ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر مارننگ شوز سمیت دیگر شوز کر چکی ہیں۔نادیہ خان پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے لیے بھی مارننگ شوز کر چکی ہیں اور ان کے شوز ملک بھر میں بڑے شوق سے دیکھے جاتے رہے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے سعدیہ امام، جویریہ سعود اور ساحر لودھی کے ہمراہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی میں ٹی وی شوز کرنے کے تجربے پر کھل کر باتیں کیں۔نادیہ خان نے بتایاکہ جس دن انہیں والدہ کے کینسر کا علم ہوا، اس کے اگلے دن آکر انہیں مارننگ شو کرنا پڑا تھا، اس وقت شوز کے لیے چھٹی لینے کا تصور بھی نہیں ہوتا تھا۔دوران پروگرام مدیحہ نقوی نے نادیہ خان کے اس مارننگ شو کی تعریفیں کیں، جو انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے فوری بعد کیا تھا۔نادیہ خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایک بار جب وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں تھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ڈاکٹرز نے ہنگامی بنیادوں پر انہیں ایک سیریس آپریشن کرنے کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ شام کے وقت ہسپتال داخل ہوئیں اور انہیں ایک نیم بے ہوشی کا انجکشن تک لگایا گیا، تب ان کے پاس شو کی ٹیم کا فون آیا اور انہیں بتایا گیا کہ شو کی ریکارڈنگ کرنی ہے۔نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے بستر سے اٹھ کر مارننگ شو ریکارڈ کروانے گئی تھیں، کیوں کہ اس وقت چھٹی کا تصور ہی نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسی عرصے کے دوران انہیں صرف سالانہ چھٹیاں ملتی تھیں لیکن ان چھٹیوں کے دوران بھی کیمرامین ان کے ساتھ ہوتے تھے اور وہ جہاں جہاں گھومنے جاتیں، وہاں وہاں شو ریکارڈ کرلیا جاتا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...