کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدراور صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سعیدغنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ 194 لوگ ہیں تو پھر حافظ نعیم کو پریشانی کس بات کی ہے، جو ممبر پولیس حراست میں ہوگا اسے ووٹنگ کیلئے پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو یقین ہے کہ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں، 155 ممبرز تو پیپلزپارٹی کے اپنے ہیں، ن لیگ اور جے یو آئی بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، 99 فیصد یقین ہے ٹی ایل پی کے ممبرز بھی ہمارا ساتھ دینگے۔انہوں نے کہاکہ دیگر ملا کر بھی ہمارے تقریبا 10 ممبرز کم ہوں گے لیکن کوشش جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت سنگل لارجسٹ پارٹی ہے۔سعیدغنی نے کہاکہ ایم کیوایم والے جس تقریب کاحوالہ دے رہے ہیں وہاں ان کے لوگ موجود تھے، ایم کیوایم کے وزرا نے تعریفوں کے پل باندھے، شکریہ بھی ادا کیا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...