اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی میں عدلیہ کی مسلسل مداخلت باعث افسوس ہے۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا کام روکنے کا عدالتی فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی کی تفتیش نہیں کر سکتی، پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کی جا سکتی نہ تفتیش کی جا سکتی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی پارلیمنٹ کی توسیع ہے لہذا اسے استثنی حاصل ہے، اس متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی متعدد رولنگز ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہ آئین میں دیے گئے اختیارات کے مثلث کی خلاف ورزی ہے، ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہے تاکہ وفاقی پارلیمانی جمہوریت کام کرتی رہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...