اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری پانچ سے سات جون تک عراق کا دورہ کرینگے ۔ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر ولی عہد حسین کی شادی میں شرکت کے لیے اردن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردن کے دورے کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے۔ یہ وزیر خارجہ کا عراق کا پہلا دورہ ہوگا، دورے کے دوران وزیر خارجہ عراقی قیادت سے ملاقات کریں گے،عراقی ہم منصب سے ملاقات میں فریقین مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ تعاون کی راہیں تلاش کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے کربلا میں زائرین کے سینٹر کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں گے اور سفارتخانے کے کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے، ثقافتی تعاون اور ویزا کی سہولت سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...