اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37روپے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھرکے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت197روپے فی کلو مقرر کی گئی،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686روپے کمی کردی گئی۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ گھریلو سلنڈر2322روپے اورکمرشل سلنڈر8933روپے میں فروخت ہوگا۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔عرفان کھوکھر چیئرمین نے کہاکہ گزشتہ دو ماہ میں اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی گئی۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیے گئے۔انہوںنے کہاکہ ایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جے جے وی ایل کی بندش سے حکومت کواربوں روپے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل چلایا جائے۔عرفان کھوکھر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ سالانہ بجٹ 23ـ24میں ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح ریلیف دیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...